4 نومبر، 2022، 5:53 PM

دہلی سموگ کی لپیٹ میں، پرائمری سکول بند کرنے کا فیصلہ

دہلی سموگ کی لپیٹ میں، پرائمری سکول بند کرنے کا فیصلہ

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں بچوں کو فضائی آلودگی سموگ سے بچانے کے لیے پرائمری سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ڈھائی کروڑ کی آبادی والے شہر دہلی میں جمعے کے روز فضا میں آلودگی کے خطرناک ذرات کا تناسب معمول کے مقابلے میں تقریباً 25 فیصد زیادہ تھا۔ ہر سال موسم سرما میں کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانے، گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھویں کی وجہ سے پورا شہر سموگ کی لپیٹ میں ہوتا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلٰی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ سموگ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے پرائمری سکول سنیچر سے بند کیے جا رہے ہیں جو آب و ہوا بہتر ہونے پر ہی کھولے جائیں گے۔

اروند کیجریوال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بچے کو کسی صورت میں بھی تکلیف سے نہیں گزرنا چاہیے۔ دہلی میں فضائی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے میں ناکامی پر وزیر اعلٰی کو سیاسی مخالفین اور شہریوں کی جانب سےشدید تنقید کا سامنا ہے۔
وزیر اعلٰی اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، کسانوں کو جب حل مل جائے گا تو وہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا بند کر دیں گے۔

News ID 1912983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha